موسم

    دنیا

    ایکو وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترک وفد کی آمد

    ایکو وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترک وفد کی آمد
    ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ ایکو کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

    ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کولاکلی کایا اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کی کونسل آف منسٹرز کے 30ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
    وہ اس اجلاس میں ترکیہ کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
    ایکو کونسل آف منسٹرز تنظیم کا اہم فیصلہ ساز فورم ہے، جس میں رکن ممالک کے نمائندے علاقائی اقتصادی تعاون اور مشترکہ منصوبوں پر مشاورت کرتے ہیں۔ اجلاس کے لیے دیگر رکن ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔