ای سی او کونسل آف منسٹرز کے 30ویں اجلاس کے لیے علاقائی نمائندوں کی آمد کا سلسلہ جاری

تاجکستان کے وزیر خارجہ ای سی او وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی کونسل آف منسٹرز کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ترجمان اور ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سفیر سجاد حیدر خان نے تاجک وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
ای سی او کونسل آف منسٹرز تنظیم کا اہم فیصلہ ساز فورم ہے، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ علاقائی اقتصادی تعاون، تجارت اور رابطوں سے متعلق امور پر مشاورت کرتے ہیں۔ اجلاس میں شرکت کے لیے دیگر رکن ممالک کے وفود کی آمد بھی متوقع ہے۔
