موسم

    پاکستان

    دینی حلقوں میں افسوس کی لہر، وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار تعزیت

    دینی حلقوں میں افسوس کی لہر، وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار تعزیت
    تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے

    تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی دینی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
    مولانا نذر الرحمان کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیر تبلیغی جماعت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
    محسن نقوی نے مولانا نذر الرحمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دین اسلام کی تبلیغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔