اسپیس ایکس نے راکٹ ٹیکنالوجی میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پہلی بار لانچ ٹاور پر کامیابی سے واپس اتر گیا
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے خلائی ٹیکنالوجی میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ کمپنی کا اسٹارشپ خلائی جہاز پہلی بار کامیابی سے لانچ ٹاور پر واپس اتر گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 171 فٹ لمبے اسٹارشپ نے جنوبی ٹیکساس میں میکازیلا لانچ ٹاور پر کامیاب لینڈنگ کی۔ راکٹ ٹیکنالوجی کی تاریخ میں اس نوعیت کی لینڈنگ پہلی بار کی گئی ہے۔
اسٹارشپ زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد 22 گھنٹے تک خلا میں رہا اور اس دوران زمین کے گرد 14 چکر مکمل کیے۔ مدار میں رہتے ہوئے خلائی جہاز نے اسٹارلنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس بھی چھوڑے۔
دوسری جانب اسٹارشپ کو خلا تک پہنچانے والے سپر ہیوی راکٹ بوسٹر کی لانچ ٹاور پر واپسی کامیاب نہ ہو سکی۔ بوسٹر کو ٹاور کے بجائے سمندر میں اتارا گیا۔
