موسم

    پاکستان

    صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال، تمام معاملات مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات


    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور ملکی سیاسی معاملات کا جائزہ لیا گیا، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق۔

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال، سیاسی معاملات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت اور باہمی مشاورت کے ذریعے نکالا جائے گا۔

    ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ ماضی میں آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئی تھیں۔

    اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ آئندہ بھی تمام متعلقہ معاملات پر مل بیٹھ کر مشاورت کی جائے گی اور اتفاقِ رائے سے حل تلاش کیا جائے گا۔

    ملاقات میں سیاسی امور پر مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے معاملات آگے بڑھانے پر اتفاق کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔