ثقافتی ورثے کے تحفظ، فنون و ادب کے فروغ اور وفود کے تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اراکین پر مشتمل وفد نے ترکمانستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر کئی مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط بھی کیے گئے۔
انہی میں وزارتِ ثقافت و قومی ورثہ کی جانب سے ثقافتی تعاون کے معاہدے 2026-2028 کی مفاہمتی یادداشت بھی شامل ہے، جس پر حذیفہ رحمان نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس کے تحت مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ، فنون و ادب کے فروغ اور ثقافتی وفود کے تبادلوں میں تعاون کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

ملاقات میں وزیر بجلی، وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِ تجارت، وزیرِ ریلوے اور وزیرِ تعلیم کے ساتھ سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
