موسم

    پاکستان

    بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نمازِ جنازہ ادا

    نوشکی میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا

    وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت :شہدا کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب 14 نومبر 2026 کو مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات و نشریات، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہدا کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

    مسلح افواج اور قوم کا خراجِ عقیدت

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم شہدا کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی قوم کے لیے باعثِ فخر اور مشعلِ راہ رہے گی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔