موسم

    کھیل

    پانچویں ون ڈے میں گیند لگنے سے دائیں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق

    پانچویں ون ڈے میں گیند لگنے سے دائیں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق
    بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، مچل سینٹنر انجری کے باعث باہر

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر انجری کے باعث بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
    پانچویں ون ڈے میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے گیند مچل سینٹنر کے دائیں ہاتھ پر لگی تھی۔ اسکینز میں ان کے دائیں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد انہیں سیریز سے باہر کر دیا گیا۔
    نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق سینٹنر کی جگہ ڈین فاکس کرافٹ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ فاکس کرافٹ مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کر چکے ہیں۔
    شیڈول کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔