موسم

    پاکستان

    کاغذاتِ نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد عدالتی فیصلے نے انتخابی عمل روک دیا

    کاغذاتِ نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد عدالتی فیصلے نے انتخابی عمل روک دیا
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا، الیکشن کمیشن سے جواب طلب
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے حکمِ امتناع جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹی فکیشن بھی معطل کر دیا۔
    جسٹس عمیر مجید ملک نے حکمِ امتناع جاری کرنے کے ساتھ الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی بھیج دیا اور 26 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
    اس فیصلے سے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو چکا تھا۔ شہر بھر میں 6 ہزار 568 کاغذاتِ نامزدگی جاری کیے گئے، جبکہ جنرل کونسلر کی 1125 نشستوں کے لیے 3505 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ ان میں 110 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں جنہوں نے جنرل کونسلر کی نشستوں پر کاغذات جمع کرائے۔
    دارالحکومت میں بلدیاتی اداروں کی مدت فروری 2021ء میں ختم ہوئی تھی۔ تقریباً ساڑھے 5 سال بعد یہاں 20 دسمبر کو پولنگ ہونا تھی۔