موسم

    دنیا

    مغربی جاوا کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 36 کارکن لاپتا

    مغربی جاوا کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 36 کارکن لاپتا
    انڈونیشیا: کینڈی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی
    انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں کینڈی بنانے والی ایک فیکٹری میں خوفناک آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
    خبر رساں ادارے کے مطابق فیکٹری میں اچانک آگ بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد فیکٹری کے 36 کارکن تاحال لاپتا ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے امدادی ٹیمیں کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
    انڈونیشی حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔