موسم

    دنیا

    یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

    یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا
    روس کے بینکاری، تیل اور توانائی کے شعبوں پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

    یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے، جن کی زد میں 50 روسی بینک اور مالیاتی ادارے آئے ہیں۔
    یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پابندیوں کی نئی فہرست میں 113 روسی شہریوں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ روس کے تیل اور توانائی کے شعبے سے وابستہ اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
    بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات ان معاشی شعبوں سے جڑے افراد اور اداروں کے خلاف کیے گئے ہیں جو روس کی جنگی کارروائیوں کے لیے آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔ ان میں وہ عناصر بھی شامل ہیں جو روس کے خفیہ تیل بردار بحری بیڑے کی معاونت کرتے ہیں۔
    یورپی یونین کے مطابق بینکاری شعبے پر پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنے کا مقصد ان مالیاتی ذرائع کو محدود کرنا ہے جن کے ذریعے روسی حکومت کی آمدنی منتقل کی جاتی ہے اور جنگی اخراجات کے لیے رقم فراہم کی جاتی ہے۔
    یورپی یونین نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کی خودمختاری اور سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔