آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایکو اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

آذربائیجانی وفد کے سربراہ ایکو کونسل آف منسٹرز کے 30ویں اجلاس میں شرکت کریں گے
آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ الانور مامادوف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایکو کونسل آف منسٹرز کے 30ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہ اس اجلاس میں آذربائیجان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت خارجہ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔
ایکو کے رکن ممالک کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوں گے، جس میں تنظیم کے اقتصادی اور علاقائی تعاون سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔
